صدر حسن روحانی 19 دسمبر کو جاپان کا دورہ کریں گے

مغربی ذرائع کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی 19 دسمبر کو جاپان کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز نے جاپانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی 19 دسمبر کو جاپان کا دورہ کریں گے۔گذشتہ روز جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے بھی کہا تھا  کہ ایرانی صدر کے دورہ چاپان کے بارے میں گفتگو اور تمہیدات کا سلسلہ جاری ہے۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی صدر کا جاپان کا دورہ رواں ماہ کے اختتام تک انجام پذیر ہوجائےگا۔ جاپانی وزیر اعظم نے کہا مشرق وسطی میں امن و صلح کے لئے وہ کسی بھی خدمت سے گریز نہیں کریں گے۔ اس سفر میں مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی صدر کے خروج کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

News Code 1896077

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 9 =