بھارت میں شہریت سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری کے خلا ف مظاہرہ

بھارتی لوک سبھا میں تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کی منظوری کے خلا ف بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں مظاہرے کئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی لوک سبھا میں تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کی منظوری کے خلا ف بھارت کی  شمال مشرقی ریاستوں میں مظاہرے کئے گئے ہیں۔ آسام ، منی پور، تریپورہ سمیت بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں بل کی منظوری کے خلا ف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں ، ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں جبکہ آسام میں تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بند، امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ادھر بی جے پی کےاتحادی اکالی دل نے بھی بل میں مسلمان تارکین وطن کو بھی شامل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ بھارتی ایوانِ زیریں نے گزشتہ روز 12 گھنٹے کی بحث کے بعد تارکینِ وطن کی شہریت سے متعلق متنازع ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا تھا۔مسودۂ قانون کے تحت پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے بھارت آنے والےغیر مسلموں کو شہریت دی جائے گی ۔

News Code 1896076

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =