عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لینا چاہیے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور الحاق کا نوٹس لینا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور الحاق کا نوٹس لینا چاہیے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر مسلمانوں کو مساوات، انصاف اور انسانی حقوق کے بارے میں نبی کریم (ص) کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیے۔ اپنے ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا کہ انسانی حقوق کے عالمی دن پر ہمیں عالمی برادری، عالمی قوانین کی عملداری یقینی بنانے والے اداروں اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ قابض بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیرقانونی الحاق کے خلاف اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھارتی حکومت کی جانب سے گزشتہ4 ماہ سے جاری کشمیر کے محاصرے کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی فورسز کی جانب سے انسانی ہمدردی اور انسانی حقوق کے تمام عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیری مردوں، عورتوں اور بچوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

News Code 1896069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =