چلی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ / 38 افراد کی ہلاکت کا خدشہ

چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹارکٹکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ، طیارے میں 35 فوجویں سمیت 38 مسافر سوار تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چلی کی فضائیہ کا طیارہ انٹارکٹکا جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ، طیارے میں 35 فوجویں سمیت 38 مسافر سوار تھے۔

اطلاعات کے مطابق چلی ائر فورس کا کہنا ہے کہ ہرکولیس سی 130 طیارے نے انٹارکٹکا بیس کےلیےاڑان بھری تھی اور اس پر 38 لوگ سوار تھے جن میں 35 فوجی شامل ہیں۔

دوران پرواز طیارے سے تقریبا سوا گھنٹے تک رابطہ رہا ہے اور ابھی اس نے منزل تک پہنچنے کےلیے آدھا راستہ طے کیا تھا کہ انٹارکٹکا پر اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ چلی کے حکام نے الرٹ جاری کرتے ہوئے طیارے کی تلاش کے لیے امدادی ٹیم روانہ کی لیکن تاحال اس کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ سرچ آپریشن میں ایک بحری جہاز بھی حصہ لے رہا ہے۔

طیارے پر سوار افراد میں ائر فورس کے 32 اہلکار، 3 آرمی، ایک سائنس دان اور 2 مسافر شامل ہیں جن کا تعلق ایک کمپنی سے تھا۔ یہ لوگ انٹارکٹکا میں واقع چلی کے ایک فوجی اڈے میں سہولیات کی دیکھ بھال کے لیے جارہے تھے۔

News Code 1896068

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =