نون لیگ کا چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان

پاکستان کی سیاسی جماعت (ن) لیگ نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی سیاسی جماعت (ن) لیگ نے چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر اہم معاملات پرقانون سازی کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن)  کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ الیکشن کمشنر سمیت دیگر معاملات میں قانون سازی کاحصہ نہیں بنیں گے کیوں کہ موجودہ صورتحال میں رابطے جاری نہیں رکھے جا سکتے۔

لیگی رہنما نے مخالفین کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی دشمنی کو ذاتی دشمنی میں تبدیل نہ کریں، یہ سلسلہ شروع ہو گیا تو بند نہیں ہوگا، ہمارے قائد کے گھر پر حملہ ہوسکتا ہے تو سب کے گھروں کا پتہ معلوم ہے، ہم ایسے رویے والے چہرے بھولیں گے نہیں، دشمنیاں نبھانا جانتے ہیں، حکمران گونگے بہرے ہیں، ایسے رویوں سے تشدد کی لہر شروع ہوگی۔

خواجہ آصف نے کہا نواز شریف یا کسی سیاست دان کو یا انکے گھر کے تقدس کو پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر ویسا ہی جواب دیں گے اور آخری حد تک پیچھا کریں گے، نواز شریف کے گھر پر حملہ ہمارے لیے جنگ کا پیغام اور اس سے سارا نظام لپیٹا جائے گا۔

News Code 1896065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =