راولپنڈی میں طلاق اور خانگی جھگڑوں کی شرح میں اضافہ

پاکستان کے شہر راولپنڈی میں سن 2019 کے دوران طلاق اور خانگی جھگڑوں کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے اور 13 ہزار 560 مقدمات دائرکیے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں سن 2019 کے دوران طلاق اور خانگی جھگڑوں کی شرح میں بہت اضافہ ہوا ہے اور 13 ہزار 560 مقدمات دائرکیے گئے ہیں۔ راولپنڈی میں یکم جنوری سے 7 دسمبرتک طلاق، خانگی جھگڑوں کے 13560 مقدمات دائرکیے گئے جب کہ 2893 خواتین نے طلاق حاصل کیں۔ رپورٹ کے مطابق طلاق حاصل کرنے والی خواتین کی عمریں 17 سال سے 30 سال ہیں اورفیس بک اورواٹس ایپ دوستیوں والی شادیاں سب سے زیادہ ناکام رہیں۔

کچہریوں میں آکر کی جانے والی شادیاں 50 سے 70 فیصد ناکام ہونے لگیں، اس سال 281 خواتین، لڑکیوں نے گھروں سے بھاگ کر دارالامان میں پناہ لی جب کہ فیملی عدالتوں میں طلاق، بچوں کی حوالگی، سامان جہیز کی واپسی اور حق مہرکے 10 ہزارکیس زیر سماعت ہیں۔

News Code 1896064

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =