مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی خلیج فارس تعاون کونسل کے ابتدائی اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ خلیج فارس کے سربراہی اجلاس کی مقدماتی نشستوں ميں شرکت کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ ایک اعلی وفد کے ہمراہ خلیج فارس تعاون کونسل کے وزراء خارجہ کے 145 ویں اجلاس میں شرکت کی غرض سے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ قطر کے وزير خآرجہ نے کہا کہ قطر نے 4 عرب ممالک کے مسدود راستوں کے باوجود مذاکرات اور گفتگو کا راستہ اختیار کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ