مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے اسرائیلی حکام کی حالیہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دشمن کے ہراحمقانہ اقدام کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔ عباس موسوی نے اسرائیلی حکام کی دھمکیوں کو اسرائیل کی اندرونی کمزوری اور ناتوانی کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اپنی اندرونی مشکلات کو حل کرنے میں بھی ناکام ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ اسرائیل کی بنیاد ظلم و تعدی پر استوار ہے اور ایران دشمن کے تمام خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسرائیلی حکام کی حالیہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران، دشمن کے ہراحمقانہ اقدام کا منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
News Code 1896059
آپ کا تبصرہ