مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فن لینڈ میں نومنتخب وزیراعظم 34 سالہ سنا مارین نے دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فن لینڈ میں وزیراعظم آنتی رائے کے مستعفی ہونے کے بعد حکمراں جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے کابینہ کی رکن سنا مارین کو وزیر اعظم نامزد کردیا ہے، اتحادی جماعتوں کی حمایت کے بعد ان کا انتخاب عمل میں آگیا ہے اور اس ہفتے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیں گی۔ 34 سالہ سنا مارین اگر عہدے کا حلف اُٹھالیتی ہیں تو وہ دنیا کی سب سے کم عمر وزیراعظم بن جائیں گی اور اپنے وطن کی وہ تیسری خاتون وزیراعظم ہوں گی۔ اس وقت دنیا کی سب کم عمر خاتون وزیراعظم کا اعزاز نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسِنڈا آرڈرن (39 سال) اور مردوں میں یوکرائن کے وزیرِ اعظم اولیکسی ہونچاروک (35 سال) کے پاس ہے۔

فن لینڈ میں نومنتخب وزیراعظم 34 سالہ سنا مارین نے دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ہے۔
News Code 1896058
آپ کا تبصرہ