مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2 روزہ سرکاری دورے پرترکی پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی وزیر خارجہ استنبول میں منعقدہ قلب ایشیاکانفرنس میں شرکت کریں گے ،وزیرخارجہ ترکی میں مقامی اوربین الاقوامی میڈیاکے نمائندگان سے بھی گفتگو کریںگے،شاہ محمودقریشی مختلف علاقائی اورعالمی امورپرپاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔ واضح رہے کہ قلب ایشیا کانفرنس میں 14 ممالک کے وزراء خارجہ اور نمائندے شریک ہیں۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی 2 روزہ سرکاری دورے پرترکی پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1896046
آپ کا تبصرہ