پاکستان میں  ٹرین اور ٹرک میں تصادم/ ٹرین ڈرائیور ہلاک

پاکستان میں سرگودھا کے نواحی علاقے119 موڑ کے قریب ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیورہلاک اور 8 مسافر زخمی ہوگئے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگودھا کے نواحی علاقے119 موڑ کے قریب ٹرک ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیورہلاک اور 8 مسافر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لاہورجانےوالی سرگودھا ایکسپریس کو پیش آئے حادثے کے بعد مسافر ٹرین کا انجن ٹریک سے اتر گیا تھاجس کے سبب ٹرین کا اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد ہلاک ہوا۔ جبکہ 8 مسافر معمولی نوعیت کے زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی وجہ سے الٹنے والے انجن اور ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق حادثہ کھلے ہوئے پھاٹک کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور متبادل ٹرین انجن کو طلب کرلیا گیا ہے۔

News Code 1896044

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =