پاکستانی وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے

پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نااہل کپتان نے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کے ہمراہ ملکی معیشت کو ڈبو دیا ہے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے گوجرانوالہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نااہل کپتان نے اپنی ناتجربہ کار ٹیم کے ہمراہ ملکی معیشت کو ڈبو دیا ہے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی بھی وقت آسکتی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومتی کشتی ہچکولے لے رہی ہے کسی بھی وقت ڈوب سکتی ہے۔ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کر دیا ہے، تحریک انصاف کئی گروپوں میں تقسیم ہو چکی ہے ، تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن کے پاس مطلوبہ تعداد موجود ہے کسی بھی وقت وزیر اعظم عمران کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی میں پیش کی جاسکتی ہے۔

News Code 1896042

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =