پاکستان کا خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون پر یقین

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان انفرادی، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق 35ویں سارک چارٹر ڈے کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سارک ممالک کے دوراندیش رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کے لیے سارک چارٹر مرتب کیا۔ آج کا دن ہماری توجہ غربت، جہالت، بیماری اور پسماندگی کے خاتمے کی طرف دلاتا ہے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کے لئے پُرعزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دور کر دی جائیں گی۔ پاکستان انفرادی ، قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتا ہے۔

News Code 1896028

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 12 =