امریکہ کا مشرق وسطی میں مزید فوج بھیجنے پر غور

امریکی نائب وزیر دفاع جان روڈ نے کہا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے مشرق وسطیٰ سے انخلاء کی پالیسی تبدیل کر کے وہاں دوبارہ مزید فوج بھیجنے پر غور کر رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی نائب وزیر دفاع جان روڈ نے کہا ہے کہ امریکی وزارت دفاع پینٹا گون نے مشرق وسطیٰ سے انخلاء  کی پالیسی تبدیل کر کے وہاں دوبارہ مزید فوج بھیجنے پر غور شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر دفاع نے گزشتہ روز سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے سامنے شہادت دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع مارک الیسپر اس امر کے حامی ہیں کہ خطے میں درپیش خطرات میں اضافے کے باعث وہاں مزید فوج بھیجنی ضروری ہو گئی ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مزید پانچ سے سات ہزار فوجی مشرق وسطیٰ میں متعین ہو سکتے ہیں۔ گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے بھی میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں ہر خطرے کا مقابلہ پوری قوت سے کرے گا اور اس سلسلے میں جلد فیصلہ کیا جائے گا۔

News Code 1896009

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =