پاکستان میں مغویوں نے تاوان لیکر اغوا ہونے والے لڑکی کو آزاد کردیا

پاکستان کے شہر کراچی میں ڈیفنس کے پوش علاقے سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کو مغویوں نے تاوان وصول کرکے آزاد کردیا ہے دعا منگی گھرواپس پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی میں ڈیفنس کے پوش علاقے سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا منگی کو مغویوں نے تاوان وصول کرکے آزاد کردیا ہے دعا منگی گھرواپس پہنچ گئی۔ اطلاعات کے مطابق دعا منگی کو بازیاب کرانے میں سندھ پولیس ناکام رہی اور ذرائع کے مطابق اس کی رہائی مبینہ طورپرتاوان کے عوض عمل میں آئی۔ دعامنگی کو30 نومبر کی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیاتھا۔ اغوا کاروں نے دعامنگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مارکرزخمی بھی کیاتھا جو نجی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔ واقعےکا اغوا اوراقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج ہے تاہم حارث سومروکا بیان تاحال نہیں لیا جاسکاہے۔ دعا قانون کی طالبہ ہے ۔اس کی بازیابی کے لیے اہل خانہ اور دیگر شہریوں نے کراچی پریس کلب کے باہر مظاہرہ بھی کیا تھا۔

News Code 1896001

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 7 =