قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوبارہ  آغاز

افغانستان کے امور میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں وہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے امور میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، جہاں وہ افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات دوبارہ شروع کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کابل کے 2 روزہ دورے کے بعد دوحہ پہنچے ہیں۔ دورۂ کابل میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے افغان قیادت سے ملاقاتوں میں طالبان سے مذاکرات اور افغان امن کی بحالی کے اقدامات پر بات چیت کی تھی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 3 ماہ قبل کابل میں حملے میں امریکی فوجی کی موت پر طالبان سے امن مذاکرات منسوخ کیے تھے۔دو روز قبل امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا تھا کہ طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

News Code 1895999

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =