نجف اشرف میں مقتدی صدر کی رہائشگاہ پر حملہ

عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ نجف اشرف میں مقتدی صدر کی رہائشگاہ پر حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر کے ایک قریبی ساتھی صالح محمد العراقی کا کہنا ہے کہ نجف اشرف میں مقتدی صدر کی رہائشگاہ پر حملہ کیا گیا ہے۔ صالح محمد العراقی کا کہنا ہے کہ نجف اشرف میں الحنانہ علاقہ پر ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے۔ اس نے کہا کہ عراقی حکام اس حملے کے بارے میں تحقیق کررہے ہیں۔مذکورہ شخص نے مقتدی صدر کے عراق میں ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ۔

News Code 1895995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 15 =