ایرانی سائنسداں امریکہ کی قید سے آزاد ہوگئے

ایرانی سائنسداں مسعود سلیمانی امریکی جیل سے آزاد ہوگئے ہیں جبکہ ایران نے بھی امریکی جاسوس جاؤوانگ کو آزاد کردیا ہے دونوں افراد کی آزادی میں سوئیز لینڈ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ ایرانی سائنسداں مسعود سلیمانی امریکی جیل سے آزاد ہو گئے ہیں جبکہ ایران نے بھی امریکی جاسوس جاؤوانگ کو آزاد کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سوئیزر لینڈ کی مشرق وسطی کی ڈائریکٹر محترمہ ٹی ساقی نے تہران کا اچانک دورہ کیا اور ایرانی وزارت خارجہ کے حکام سے بات چیت کے بعد امریکی جاسوس جاؤ وانگ کو لیکر زوریخ پہنچ گئی جبکہ آج صبح ایرانی وزير خارجہ محمد جواد ظریف اور نائب وزير خارجہ سید عباس عراقچی ایک خصوصی جہاز کے ذریعہ زوریخ پہنچے جہاں سے وہ ایرانی سائنسداں کو اپنے ساتھ لیکر واپس تہران آئیں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی سائنسداں مسعود سلیمانی کو شیکا گو ایئر پورٹ پر امریکی ایف بی آئی کے اہلکاروں نے 25 اکتوبر 2018 میں گرفتار کرلیا تھا۔ ایرانی وزیر خآرجہ نے ایرانی سائنسداں کو آزاد کرانے کے سلسلے میں سوئیزلینڈ کے حکام کی تعریف کی ہے۔

News Code 1895994

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 9 =