پاکستان کے علاقہ شیخو پورہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے قریب مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا کے قریب مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں کار میں سوار 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقتولین تحصیل فیروز والا کی عدالت سے پیشی کے بعد واپس جا رہے تھے کہ مخالفین کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی اپنے مخالفین سے پرانی دشمنی تھی۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار مخالفین نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

News Code 1895990

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =