ملتان میں پولیس نے 4 ڈاکو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستان کے علاقہ ملتان میں تھانہ صدر جلالپور کے علاقے پرمٹ روڈ حاجی پل کے قریب پولیس مقابلے میں 4 ڈاکودہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ ملتان میں تھانہ صدر جلالپور کے علاقے پرمٹ روڈ حاجی پل کے قریب پولیس مقابلے میں 4 ڈاکودہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ مقابلے میں 4 ڈاکو دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ ایک ڈاکو کی شناخت شوکت عرف شوکی قلال سے ہوئی جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ دیگر ڈاکوؤں کی شناخت کی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حاجی پل کے قریب 9 سے 10 مسلح ڈاکو ناکہ لگاکر لوٹ مار میں مصروف تھے، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔ مقابلے کے بعد پولیس نے قریب جا کر دیکھا تو 4 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑے تھے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ جبکہ ان کے دیگر ساتھی رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق وہابی دہشت گرد اپنی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈکیتی بھی کررہے ہیں۔ ہلاک ہونے والے  دہشت گرد ڈاکوؤں سے 2 کلاشنکوف، 2 بریٹا پسٹل اور ایک موٹر سائیکل 125 برآمد کیا گیا۔

News Code 1895988

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =