امریکی  بحریہ کے بیس پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک 11 زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے ایئر بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا میں امریکی بحریہ کے ایئر بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کا واقعہ نیول ایئر سٹیشن پیناسکولا پر پیش آیا جہاں ایک حملہ آور نے لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ، حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق نیول ایئر سٹیشن سے قریبی ہسپتال میں 11 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ فائرنگ کے واقعے میں مجموعی طور پر کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں کیونکہ نیول سٹیشن پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ نیول ایئر بیس پیناسکولا کے فیس بک صفحہ پر کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے باعث بیس کے دونوں مرکزی دروازے بند کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ نیول ایئر سٹیشن پیناسکولا ریاست فلوریڈا کے شہر وارنگٹن میں واقع ہے جو ایک بڑی نیول بیس ہے، اس میں 16 ہزار امریکی فوجی اہلکار اور 7400 سویلین ملازمین کام کرتے ہیں۔

News Code 1895983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =