سوڈان کا یمن سے اپنی فوجیوں کو نکالنے کا اعلان

سوڈان کے وزير اعظم نے کہا ہے کہ سوڈان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شریک سوڈانی فوجیوں کو یمن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سوڈان کے وزير اعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ سوڈان نے یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ میں شریک سوڈانی فوجیوں کو یمن سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوڈانی وزیر اعظم نے کہا کہ یمن  پر مسلط کردہ جنگ میں شرکت کا فیصلہ گذشتہ حکومت کا تھا اور سوڈآن کی موجودہ حکومت نے یمن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سوڈان کے وزير اعظم نے کہا کہ یمن کا راہ حل فوجی اور عسکری نہیں بلکہ سیاسی مذاکرات کے ذریعہ ممکن ہے۔

News Code 1895982

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =