اتر پردیش میں ریپ کیس کی سماعت پر جانے والی خاتون کو آگ لگا دی گئی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریپ کیس کی سماعت پر جانے والی خاتون کو آگ لگا دی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں ریپ کیس کی سماعت پر جانے والی خاتون کو آگ لگا دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق 23 سالہ خاتون نے رواں برس مارچ میں 2 افرادکے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا، خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کا 90 فیصد جسم کا حصہ جھلس چکا ہے۔اطلاعات کے مطابق پولیس نے خاتون کو آگ لگانے کے شبے میں 5 افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتارکیے گئے افراد میں مبینہ طور پر زیادتی کرنے والے دو افراد بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل 27نومبرکو جانوروں کی ڈاکٹر کو حیدرآباد میں زیادتی کے بعد آگ لگا کرقتل کردیا گیا تھا۔

News Code 1895981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =