پاکستان میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ کرک میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کرک میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد ہلاک، 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کرک کے علاقےتپی کندہ میں جائیداد کے تنازعے پرفریقین میں کچھ عرصہ سےتنازع چلا آ رہا تھا۔ آج دونوں گروپوں کاآمنا سامنا ہونے پر دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

News Code 1895980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =