چین نے امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردیں

امریکہ کی جانب سےچینی سفارتکاروں پرپابندی عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سےچینی سفارتکاروں پرپابندی عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی سفارتکاروں پر جوابی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کےترجمان کا کہنا ہے کہ  نئےاقدامات سےمتعلق امریکی سفارتخانے کو آگاہ کر دیا گیا ہے جس کے مطابق امریکی سفارتکاروں کومقامی حکام سے ملاقات کے لیے 5 دن قبل وزارت خارجہ کو نوٹی فائی کرنا ہوگا۔

ترجمان نے کہا ہےکہ امریکہ سےایک بار پھر کہتے ہیں اپنی غلطیاں درست کرے اور متعلقہ قانون منسوخ کرے۔

واضح رہے کہ چین کی جانب سے یہ اقدامات گزشتہ ماہ امریکہ میں چینی سفارتکاروں کومحدود کرنے کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔امریکہ کی جانب سے گزشتہ ماہ چینی سفارتکاروں کے لیے مقامی حکام سے ملاقات سےقبل وزارت خارجہ کو نوٹی فائی کرنا لازم قرار دیا تھا۔

News Code 1895978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =