پاکستانی پولیس نے 2 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی " کھاریاں کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد اور کالعدم تنظیم طالبان پاکستان " ٹی ٹی پی " کھاریاں کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک روڈ ظفرآباد کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کھاریاں کے 2 دہشت گرد مارے گئے، واقعہ کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گرد دکان میں چھپے ہوئے تھے اور ان کے قبضے سے دستی بم، پسٹل اور خودکش جیکٹ بھی برآمد ہوئی ہے، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت ابوبکر اور جیلانی کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشت گرد ابوبکر پر 10 لاکھ روپے انعام تھا اور پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت 12 دیگر مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

News Code 1895976

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =