ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دیدی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان کو 30 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دینے کی منظوری دی گئی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ قرضہ توانائی سیکٹر میں اصلاحات کے لیے دیا گیا ہے، قرض پروگرام سے گردشی قرضہ ختم کرنے میں مدد ملے گی اور بجلی کی سپلائی بہتر ہوسکے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے امداد جاری رکھیں گے، فراہم کردہ رقم سے پاکستان کو ایمرجنسی مالی ضروریات پوری کرنے اور معیشت کو منفی اثرات سے بچانے میں مدد ملے گی، پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔

News Code 1895965

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =