بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کے بعد اسے قتل کرنے والے چاروں ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کے ملزمان پولیس کی حراست سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چاروں کو ہلاک کر دیا۔خاتون کے والد نے بھارتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ میری بیٹی کی موت کو 10 دن گزر گئے ہیں، چاروں ملزمان کو مارنے پر میں پولیس اور حکومت کا شکر گزار ہوں، اب میری بیٹی کی روح کو سکون مل گیا ہو گا۔واضح رہے کہ 26 نومبر کو بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدر آباد میں 26 سالہ خاتون ڈاکٹر کو 4 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے واقعہ کے فوراً بعد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

News Code 1895963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 17 =