صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہوگا/ ٹرمپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا

امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پیلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں دستاویز تیار کی جائیں گی اور ٹرمپ کا مواخذہ ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی پارلیمنٹ کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں دستاویز تیار کی جائیں گی اور ٹرمپ کا مواخذہ ہوگا۔ نینسی پلوسی  نے پارلیمانی قانونی کمیٹی سے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں تمام دستاویز اور قرائن کا جائزہ لے کر مواخذے کے نکات تحریر کرے۔ نینسی پلوسی نے زور دے کرکہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نہ صرف اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے بلکہ ان کا غلط استعمال بھی کیا۔اس اعلان کے بعد اب اگلے مرحلے میں یہ کمیٹی اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مواخذے کی روداد اور نکات تحریر کرے گی اور اسے پارلیمنٹ کے بھرپور اجلاس میں تمام اراکین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اگراسے سادہ اکثریت مل جاتی ہے تو صدر ٹرمپ کے براہِ راست مواخذے کا آغاز ہوجائے گا یہاں تک صدر ٹرمپ کو مواخذے کے بعد عہدے سے بھی ہٹایا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ صدرٹرمپ پر ایک جانب تو یوکرائن پر دباؤ ڈالنے اور عسکری مدد روک کر ذاتی فوائد اور سیاسی مقاصد حاصل کرنے کا الزام ہے۔

News Code 1895960

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =