امریکہ کا روس کے تیل اور گیس شعبوں پر پابندی عائد کرنے کامنصوبہ

امریکہ کے ایک سینیٹر نے روس کے خلاف امریکہ کی مزيد پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کے تیل اور گیس کے شعبوں پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ایک سینیٹر نے روس کے خلاف  امریکہ کی مزيد پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے روس کے تیل اور گیس کے شعبوں پر پابندیاں عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ امریکی سینیٹر کا کہنا ہے کہ روس کی طرف سے امریکی انتخابات اور یوکرائن  کے امورمیں مداخلت کی وجہ سے عائد کی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق روس کے خلاف اس بل کو لینڈزی کراہم اور باب مننڈز نے تیار کیا ہے اور امریکی سلامتی قانون  کے مطابق  اس کے بارے میں ووٹنگ کرائی جائےگی۔ امریکہ اس سے قبل بھی روسی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرچکا ہے۔

News Code 1895955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =