پاکستانی حکومت نے چیف الیکشن کمشنرکے لئے تین نام تجویز کردیئے

پاکستانی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر تین نام تجویز کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے معاملے پر تین نام تجویز کردیئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنرسردار محمد رضا آج 5 سالہ آئینی مدت ملازمت پوری کرکے عہدے سے سبکدوش ہوگئے ہیں۔  حکومت نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے بابر یعقوب،فضل عباس میکن اورعارف خان کے نام ارسال کیے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے تینوں ناموں کی منظوری دے دی ہے۔

بابر یعقوب سیکرٹری الیکشن کمیشن ہیں، فضل عباس میکن سابق وفاقی سیکرٹری ہیں اور عارف احمد خان بھی سابق وفاقی سیکرٹری ہیں۔ اس سے قبل اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔

News Code 1895954

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 4 =