مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بیلجیئم کی وفاقی توانائی کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گيا ہے کہ بیلجیئم میں چار لاکھ گھرانے صرف سردی کے باعث غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس غربت میں اضافے کا سبب سردی سے بچاؤ کے لیے بجلی کا زیادہ استعمال ہے، توانائی کی فیڈرل باڈی کے مطابق گزشتہ ایک دہائی میں بجلی کی قیمتوں میں 62 گنا سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت لوگ اپنی آمدن کا 15 سے 20 فیصد صرف توانائی کے حصول پر خرچ کر رہے ہیں جبکہ سردیوں میں اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خصوصی طور پر ان لوگوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جو اپنے گھروں کو گرم کرنے کے لیے بجلی کی مشینیں استعمال کرتے ہیں ۔فیڈرل باڈی اس صورتحال کو " توانائی کے باعث غربت کا بحران " قرار دے رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت چار لاکھ چالیس ہزار گھرانے حکومت کی جانب سے بجلی کے بل کی مد میں اعانت کا فائدہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ گیس کی مد میں اعانت حاصل کرنے والے گھرانوں کی تعداد 270000 ہے ۔

بیلجیئم کی وفاقی توانائی کے شعبہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گيا ہے کہ بیلجیئم میں چار لاکھ گھرانے صرف سردی کے باعث غربت کا شکار ہو سکتے ہیں۔
News Code 1895952
آپ کا تبصرہ