پاکستانی حکومت کو الیکشن کمیشن ممبران کا معاملہ دس دن میں حل کرنے کی ہدایت

پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکومت کو الیکشن کمیشن ممبران کا معاملہ دس روز میں حل کرنے کی ہدایت کردی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکومت کو الیکشن کمیشن ممبران کا معاملہ دس روز میں حل کرنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تعیناتی کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر پیش ہوئے اور معاملے کے حل کے لیے مزید وقت دینے کی استدعا کی۔ سکریٹری قومی اسمبلی نے بھی کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ نے درخواست کی ہے کہ مزید وقت دیا جائے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، حکومت اور اپوزیشن کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نےحکومت کو الیکشن کمیشن ممبران کا معاملہ دس روز میں حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔

News Code 1895951

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =