مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں پنشن سے متعلق نئے قانون کے خلاف آج ہڑتال کی جا رہی ہے، فرانس کے مختلف علاقوں میں نئے پنشن قانون کے خلاف مظاہرے کیے جائیں گے۔ فرانس میں پینشن اصلاحات کے خلاف زبردست ہڑتال کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہو کے رہ گیاہے۔ پیرس میں 78 فی صد اسکول بند رہیں گے۔ 90 فی صد ٹرینیں بھی بند رہیں گی، جس کے سبب 5 لاکھ مسافر متاثر ہوں گےدوسری طرف انتظامیہ نے ، 6 ہزار سے زائد پولیس اہل کار سکیورٹی کے لیے تعینات کر دیے گئے ہیں۔
اس ہڑتال میں وکلاء، اسپتالوں کا عملہ، ایئر پورٹ اسٹاف کے ساتھ ساتھ خود محکمہ پولیس کے اہل کار بھی بڑی تعداد میں حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں 1995 کے بعد یہ بڑی ہڑتال ہوگی اور اس سے قبل زرد جیکٹوں والے افراد کی ہڑتال کا سلسلہ بھی ہر سنیچر کے دن جاری ہے۔
آپ کا تبصرہ