مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ یمن کے دفاعی میزائل سسٹم نے سعودی عرب اتحاد کے دو جاسوس ڈرون طیاروں کو سرنگوں کردیا ہے ۔یحیی سریع نے کہا کہ یمنی فوج سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا ہرلحاظ سے مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب کے 2 جاسوس ڈرون طیاروں کو تباہ کردیا ہے۔
News Code 1895941
آپ کا تبصرہ