کشمیر میں برفانی تودہ گرنے سے 4 فوجی اہلکار ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو اضلاع میں برفانی تودہ گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے دو اضلاع میں برفانی تودہ گرنے کے واقعات میں مجموعی طور پر 4 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوج کی چیک پوسٹ پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں3 اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ امدادی کاموں کے درمیان ایک فوجی اہلکار کو زندہ نکالا گیا ہے۔ اہلکار کو طبی امداد کیلیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔برفانی تودہ گرنے کا دوسرا واقعہ ضلع بانڈی پورہ میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج کا قافلہ برفانی تودے کی زد میں آگیا، برفانی تودے میں 6 سے زائد بھارتی فوجیوں کے دب جانے کی اطلاع ہے تاہم صرف ایک اہلکار کی لاش نکالی جا سکی ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

News Code 1895936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =