بھارت میں سکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے 5 ساتھیوں کو ہلاک کردیا

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انڈین بارڈر فورس کے کانسٹیبل نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انڈین بارڈر فورس کے کانسٹیبل نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی اہلکار نے 5 ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار خودکشی کرلی۔اطلاعات  کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں انڈین بارڈر فورس کے کانسٹیبل مسعود الرحمان نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر سرکاری رائفل سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائے پور کے بڑے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دونوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ کانسٹیبل مسعود الرحمان نے بھی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

News Code 1895925

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =