جسٹس گلزار پاکستانی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس مقرر

پاکستانی سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کو پاکستانی سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس گلزار احمد کو پاکستانی سپریم کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جسٹس گلزار احمد کو چیف جسٹس  آف پاکستان مقرر کردیا گیا ہے۔ پاکستانی صدرکی منظوری کے بعد وزارت قانون سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 صدرپاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اور177 کے تحت اختیاراستعمال کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری دی۔

 نوٹی فکیشن کے مطابق موجودہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی مدت ملازمت 20 دسمبرکو ختم ہو گی اور جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر سے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

 قانون کے مطابق نامزد چیف جسٹس گلزار احمد 2 سال ایک ماہ 12 دن چیف جسٹس آف پاکستان رہنے کے بعد یکم فروری 2022 کو عہدے سے ریٹائرڈ ہوں گے۔

News Code 1895922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 14 =