امریکہ کا 4 عرب ممالک سے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کا مطالبہ

اسرائیلی ٹی وی نے فارش کیا ہے کہ امریکہ نے 4 عرب ممالک کو فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ قائم کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے فارش کیا ہے کہ امریکہ نے 4 عرب ممالک کو فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ قائم کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان اور مراکش کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اسرائیل کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ قائم کریں اور عدم جارحیت کے عماہدے پر دستخط کریں۔ اسرائیلی ٹی وی چینل 13 کے مطابق امریکہ نے عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان سیاسی تعلقات کو استوار کرنے کا عزم کررکھا ہے۔ مذکورہ عرب ممالک کے سفارتی ذرائع کے مطابق وہ امریکہ کی اس درخواست کا بہت جلد جواب دیں گے۔

News Code 1895921

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =