مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے امور میں امریکی نمائندے زلمےخلیل زاد نے کہا ہے کہ امریکہ، افغان فوج اورطالبان کی موثرکارروائیوں سے افغانستان میں داعش کو شکست اور پسپائی کا سامنا ہے اور داعش دہشت گرد ہتھیار ڈآل رہے ہیں۔ زلمےخلیل زاد نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ یوم تشکرپرداعش خراسان کےخلاف افغانستان میں بڑی پیشرفت ہوئی اور داعش خراسان کےسیکڑوں دہشت گردوں نےہتھیارڈال دیے ہیں۔ زلمےخلیل زاد کا کہنا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز، افغان فوج اورطالبان کی موثرکارروائیوں کے نتیجے میں داعش کو کئی علاقوں سے پسپا کردیا گیا ہے اور اس کے بہت سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں، اگرچہ داعش خراسان مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے لیکن اسے پہنچنے والے یہ نقصانات اس کے خلاف جنگ میں حقیقی پیش رفت ہیں۔
زلمےخلیل زاد نے مزید کہا کہ ننگرہارمیں حالیہ مہم داعش خراسان کےخلاف موثر اقدامات کی ایک مثال ہے۔
آپ کا تبصرہ