پشاور پولیس نے افغان دہشت گرد خاتون کو گرفتار کرلیا

پاکستان میں پشاور پولیس نے شہر میں اہم کارروائی کے دوران افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جب کہ پولیس نے خاتون کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پشاور پولیس نے شہر میں اہم کارروائی کے دوران افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا جب کہ پولیس نے خاتون کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔ پشاور پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا، ایک کارروائی کے دوران پولیس نے افغان خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرکے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون دہشت گرد بارودی مواد لاہور لے کر جارہی تھی کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران گرفتاری عمل میں آئی، بی ڈی یو اہلکاروں نے بم کو ناکارہ بنادیا ہے جب کہ گرفتار خاتون کی نشاندہی پر مزید کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ٹاؤن کے علاقے سے کچھ ایسوسی ایٹس کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا تعلق افغانستان سے ہے تاہم ملزمان سے مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے

News Code 1895917

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =