لندن میں امریکی صدر کے خلاف  عوامی مظاہرہ

لندن میں بکنگھم محل میں نیٹو کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد نے امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں بکنگھم محل میں نیٹو کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہزاروں افراد نے امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیٹو اتحاد کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ملکہ برطانیہ کی میزبانی میں بکنگھم محل میں نیٹو کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا ۔ لندن میں نیٹو اجلاس میں امریکی صدر کے حضور ، نیٹو کے دفاعی اخراجات میں اضافہ اور برطانیہ پر امریکی پالیسیوں کے تسلط کے خلاف بکنگھم محل کے باہر ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی اور فوجی اخراجات کو کم کرکے صحت اور طبی امور پر توجہ مبذول کرنے کا مطالبہ کیا۔

News Code 1895915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =