پاکستانی عدالت نے جعلی پیر کو سزائے موت کا حکم دیدیا

پاکستان کے علاقہ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 20 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جعلی پیر اور اس کے ساتھیوں کو 27، 27 بار سزائے موت دے دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 20 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے جعلی پیر اور اس کے ساتھیوں کو 27، 27 بار سزائے موت دے دی۔ سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 20 افراد کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مرکزی مجرم پیر عبدالوحید اور اس کے 3 ساتھیوں کاشف، ظفر اور آصف کو 27، 27 بار سزائے موت اور 100، 100 سال قید کی سزا سنائی، مجرموں کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا۔مرنے والوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں انصاف مل گیا، جج نے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے اور یہ قانون کے مطابق فیصلہ ہوا ہے جسے سراہتے ہیں۔واضح رہے مجرم پیرعبدالوحید نے2017 میں سرگودھا کے قریب دربار پر ساتھیوں کی مدد سے اپنے مریدوں کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

News Code 1895911

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =