فلپائن میں سمندری طوفان میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی

فلپائن میں سمندری طوفان " کموری " کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن میں سمندری طوفان " کموری " کے نتیجے میں مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز سمندری طوفان کموری فلپائن کے جنوب مشرق میں واقع سب سے زیادہ آبادی والے جزیرے لوزون سے ٹکرایا تھا جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان کموری کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جبکہ متعدد گھر تباہ، ہزاروں افراد لاپتہ و بے گھر، اور 15 ملین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔

News Code 1895907

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 9 =