انڈونیشیا میں صدارتی محل پر گرنیڈ سے حملہ/ 2 اہلکار زخمی

انڈونیشیا میں صدارتی محل سے منسلک پارک میں گرنیڈ حملے کے نتیجے میں سکورٹی پر مامور 2 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں صدارتی محل سے منسلک پارک میں گرنیڈ حملے کے نتیجے میں سکورٹی پر مامور 2 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں واقع صدارتی محل میں گھسنے کی کوشش میں ناکامی پر حملہ آور محل سے منسلک پارک میں گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔ جکارتہ پولیس چیف کا کہنا ہے کہ صدارتی محل سے منسلک پارک سے دھواں اُٹھتے دیکھا تو سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، جہاں ایک پھٹے ہوئے گرنیڈ کے ٹکڑے اور دو فوجی اہلکاروں کو زخمی پایا گیا۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ابھی اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ کیا یہ صدارتی محل پر حملے کی کوشش کی تھی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

News Code 1895899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 14 =