میسی نے رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا/ چھٹی مرتبہ " بیلون ڈی اور" ایوراڈ جیت لیا

ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے لیونل میسی نے کرسچیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی مرتبہ " بیلون ڈی اور" ایوراڈ جیت لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے لیونل میسی نے کرسچیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹی مرتبہ " بیلون ڈی اور"  ایوراڈ جیت لیا۔ کرسچیانو رونالڈو اور ڈیوڈ بیکہم نے میسی کو ریکارڈ چھ مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق میسی نے 2009، 2010، 2011، 2012 ، 2015 اور 2019 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ کرسچیانو رونالڈو2008، 2013، 2014، 2016 اور 2017میں یہ ایورڈ جیت چکے ہیں۔ فیفا بیلون ڈی اور ایوارڈ ارجنٹینا اور بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ حاصل کیا لیونل میسی کو سب سے زیادہ 686  ووٹ ملے، لیور پول کے ورجل وین ڈک صرف چھ ووٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، اُنہیں 679 ووٹ ملے، جبکہ پانچ مرتبہ کے فاتح  پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو 476 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ 32 سالہ میسی نے بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ سیزن میں 54 گول کیے اور بارسلونا کو لالیگا کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

News Code 1895895

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 12 =