سعودی عرب کے شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا

سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کا 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کا 88 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ ایوان شاہی سے جاری اعلامیہ کے مطابق شہزادہ متعب بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ آج بروز منگل بعد نمازِ عشا ادا کی جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ متعب بن عبدالعزیز روزگار و آباد کاری، بلدیات و دیہی امور، پانی و بجلی کی وزارتوں کے وزیر رہے ہیں۔ شہزادہ متعب بن عبدالعزیز 1350ھ مطابق 1931ء کو ریاض میں پیدا ہوئے، بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں ان کا 17واں نمبر تھا۔شہزادہ متعب نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی، 1955 میں پولیٹیکل سائنس میں بی اے کیا۔

News Code 1895880

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 6 =