سعودی عرب کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں سے پرہیز کرنا چاہیے

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے عمان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں سے پرہیز کرنا چاہیے۔ اطلاعات کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی ایران کے دورے پر ہیں جہاں اس نے ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمخانی سے دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ علی شمخانی نے اس ملاقات میں خلیج فارس اور علاقائی سطح پر امن و ثبات کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو خطے کے  امن و ثبات میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں سے پرہیز کرنا چاہیے اور یمن پر مسلط کردہ جنگ کو بھی ختم کردینا چاہیے۔ شمخانی نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے میں بھر پور تعاون کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ یمن کے نہتے عوام پر سعودی عرب کی جنگ امریکہ اور اسرائیل کے مفاد میں ہے اور سعودی عرب کو امریکی اور اسرائیلی آلہ کار بننے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اس ملاقات میں بن علوی نے بھی خطے میں امن و ثبات کو ہمسایہ ممالک کے لئے اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک باہمی اتحاد کے ساتھ خطے میں امن و ثبات قائم کرسکتے ہیں۔

News Code 1895878

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =