بھارت کا اگنی 3 ایٹمی میزائل کا تیسرا تجربہ ناکام

بھارت کا چین اور پاکستان کے تمام بڑوں شہروں تک مار کرنے والے 17 میٹر لمبے، 50 ٹن وزنی اور 2 میٹر قطر والے اگنی 3 ایٹمی میزائل کا تیسرا تجربہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کا چین اور پاکستان کے تمام بڑوں شہروں تک مار کرنے والے 17 میٹر لمبے، 50 ٹن وزنی اور 2 میٹر قطر والے اگنی 3 ایٹمی میزائل کا تیسرا تجربہ بھی ناکام ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ریاست اڑیسہ میں عبدالکلام آئی لینڈ میں رات کے اندھیرے میں زمین سے زمین پر مار کرنے والے جدید ایٹمی میزائل اگنی تھری کا تجربہ ناکام ہوگیا ہے، اگنی تھری میزائل بھی اپنے پیشروؤں (اگنی-1 اور اگنی-2) کی طرح فضا میں ہی ناکام ہو کر سمندر برد ہوگیا۔ ناکام تجربے کی وجہ کا تعین کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

News Code 1895877

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =