فرانس میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین امدادی اہلکار ہلاک

فرانس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کے لیے جانے والا ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام کے لیے جانے والا ریسکیو ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق فرانس کے علاقے مارسئی میں ایک ریسکیو ہیلی کاپٹر EC145 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔ تینوں اہلکاروں کی لاشیں قریبی علاقے لاروؤف سے مل گئی ہیں۔

 واضح رہے کہ جنوب مشرقی فرانس میں ایک ہفتے سے جاری موسلا دھار بارشوں سے ڈیمز میں پانی بھر گیا ہے جو سیلابی ریلے کی صورت میں رہائشی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے اس دوران 8 افراد ہلاک اور ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔

News Code 1895875

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =